حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرینگے ‘ خواجہ رضوان

حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرینگے ‘ خواجہ رضوان

ملتان(نیوزرپورٹر )پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلاول ہاؤس میں پارٹی ونگز کا اجلاس قائم مقام صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم کی زیر صدارت ہوا مہمان خصوصی ممبر فیڈرل کونسل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

عبدالقادر شاھین تھے اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئیندہ دورہ جنوبی پنجاب میں خواتین کنونشن،لیبر کنونشن،یوتھ کنونشن، پی ایل ایف کنونشن میں خطاب کریں گے یہ کنونشن جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونگے اس موقع پر مشترکہ اعلانیہ میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کی تنظیمیں 2018 کے جنرل الیکشن اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں گے اور موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا میاں نوازشریف اور اس کے حواریوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا موجودہ حکمرانوں کے جھوٹے دعوی کہ لوڈشییڈنگ ختم ہو جائے گی بے روز گاری کا خاتمہ ہو جائیگا پانچ سال پورے ہو چکے عوامی مسائل جوں کے توں کھڑے ہیں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشییڈنگ نے حکمرانوں کے پول کھول دیئے ہیں موجودہ حکمران عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں پر حملے کرنے پر اتر آئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشییڈنگ کے خلاف بہت جلد احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی اس موقع پر خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد،جنرل سیکرٹری صائمہ عامر، سیکرٹری انفارمیشن شہناز لودھی، یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، جنرل سیکرٹری فہیم نواز خان، لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد، جنرل سیکرٹری ملک عاشق بھٹہ، سیکرٹری انفارمیشن اعظم بوسن، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن رانا جاوید اختر ایڈووکیٹ و دیگر موجود شریک تھے۔

خواجہ رضوان

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...