عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ ‘ وزیراعلیٰ سے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کی ملاقات ‘ جاوید شاہ نے این اے 159جلالپور پیروالا کا ٹکٹ مانگ لیا ‘ دیوان عاشق نے نغمہ مشتاق کا نام دیدیا

عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ ‘ وزیراعلیٰ سے جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کی ...

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) متوقع عام انتخابات کیلئے جوڑ توڑ شروع (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کی ملاقات وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے این اے 159جلالپور پیروالا کا ٹکٹ مانگ لیا وفاقی وزیر جاوید علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دی کہ دیوان عاشق بخاری سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہو چکے ہیں اور کا بڑا بیٹا دیوان محمد عباس بخاری چیئرمین ضلع کونسل ملتان ہیں جس کی وجہ سے حلقہ این اے 159جلالپور پیروالا کا ٹکٹ مجھے دیا جائے جب دیوان عاشق بخاری کو اس بات کا علم ہو ا تو دیوان عاشق بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ میں اپنے بیٹے دیوان ذوالقرنین کو نیا صوبائی حلقہ 223سے الیکشن لڑانا چاہتا ہوں اور این اے 159جلالپور پیروالا کا ٹکٹ نغمہ مشتاق لانگ کو دے کر الیکشن لڑا یا جائے ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ سید جاوید علی شاہ اور ان کے کزن سید مجاہد علی شاہ کے اندرون خانہ سیاسی اختلافات بتائے جارہے ہیں کیونکہ کہ سید مجاہد علی شاہ شجاع آباد میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے سید جاوید علی شاہ اپنے کزن سید مجاہد علی شاہ کو الیکشن لڑانے کیلئے خود این اے 159جلالپور پیروالا کارخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دیوان عاشق بخاری نے جاوید علی شاہ کا راستہ روکنے کیلئے نغمہ مشتاق لانگ کا نام این اے 159میں الیکشن لڑنے کی تجویز دے دی ۔

جوڑ توڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...