عدالتی حکم عدولی ‘ ایس ایچ کو شوکاز ‘ 12 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانتی وارنٹ جاری

عدالتی حکم عدولی ‘ ایس ایچ کو شوکاز ‘ 12 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانتی وارنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں عدالتی احکامات پرعمل درآمدنہ کرنے پرایک ایس(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ایچ اوکوشوکاز نوٹس جاری کرنے اوربطور گواہ پیش نہیں ہونے پر12پولیس اہلکاروں کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے 18 اپریل کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ قطب پورمیں درج مقدمہ سرکار بنام سرفرازمیں ایس ایچ اومحمدانور،سب انسپکٹرصادق حسین،ہیڈکانسٹیبل شیرشاہ،کانسٹیبلوں عصمت اللہ اورمحمدانجم، تھانہ نیوملتان میں درج مقدمہ سرکار بنام محمداسلم عرف لالہ میں ایس ایچ اومحمدادریس،سب انسپکٹرمحمداشرف،اے ایس آئی ثقلین رضا،ٹرینی اے ایس آئی راشدشفیع،تھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ سرکار بنام نذرعباس میں سب انسپکٹرزوارحسین،کانسٹیبلوں نویداکرم اورسجاداحمدکوپیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے مال مقدمہ،پی ایف ایس اے لیبارٹری رپورٹ اورجواب شوکازبھی عدالت پیش کرنیکاحکم دیاہے۔