ریلوے کا اسلام آباد میں میوزیم قائم ‘ افتتاح کل ہوگا

ریلوے کا اسلام آباد میں میوزیم قائم ‘ افتتاح کل ہوگا

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے نے اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے اسلام آباد میں میوزیم قائم کر لیا۔ یہ عجائب گھر پاکستان ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ آف ریلوے ہیرٹیج کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے میوزیم گولڑہ،اسلام آباد کا افتتاح وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

رفیق 18اپریل بروز بُدھ سہ پہر تین بجے کریں گے۔ تاریخی ورثے کی حفاظت اور بہتری کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ریلوے ہیرٹیج کی جانب سے گولڑہ،اسلام آباد کے علاوہ لاہور،کراچی اور کوئٹہ میں بھی ریلوے کے عجائب گھر بنائے جا رہے ہیں۔ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی گئی ہیں۔پہلی گیلری میں 1881کی نارتھ ویسٹرن ریلوے کے وقت کی چیزوں کو ڈسپلے کیا گیا ہے جس میں اس گیلری کے اندر تمام آپریٹنگ سسٹم ریلویز سے متعلق جس میں سگنلز،میٹرز،موڈ آف کمیونیکیشن، ایمرجنسی آلات،پرانی تصاویریں پرانے ڈبے بمعہ سٹیم انجن،ماڈلز اور اہم آئیٹم جو اس وقت اور اب ریلوے اسٹیشنوں کا حصہ ہیں۔ دوسری گیلری میں وکٹورین فرنیچر جو اس وقت ویٹنگ ہالز میں زیر استعمال کیا جاتا تھا جن میں کراکری،پیانو،لانگ آرام آرام دہ کرسی سیلف سٹائل شیشہ،فکسچراور فٹنگ،سیلنگ فین سمیت مختلف تاریخی اشیاء شامل ہیں۔ ان گیلریوں کے علاوہ سٹیم اور ڈیزل ڈیزل لوکو موٹیوز،تاریخی کوچز جو نیرواور براڈ گیج ٹریک کا حصہ رہی ہیں گولڑہ ریلوے سٹیشن میوزیم میں رکھی گئی ہیں۔ ریلوے میوزیم کو نئے سرے سے کولیکشن کے حساب سے 7مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک سلیون جو آخری وائے سرائے آف انڈین لارڈ ماو?نٹ بیٹن کے استعمال میں تھی اس کا حصہ ہے اس میں قائداعظم محمد علی جناح نے کراچی سے لاہور تک سفر کیا جو سیلون کا اعزاز ہے اس کا دلکش اندرونی حصہ ٹیک وُوڈ کا تیار کردہ ہے۔ یہ پاکستان ریلوے کے شاہکار میں سے ایک ہے۔ ایک شاہی سیلون مہاراجہ رنجیت سنگھ آف جودھ پور کی طرف سے اپنی بیٹی کو تحفہ میں دی تھی وہ بھی شامل ہے یہ شاہی سیلون اجمیر شریف کیرج ورکشاپ میں 1888میں تیا ر کی گئی تھی اس کے علاوہ ایک جرمن پوسٹک کوچ تیار کردہ 1914بھی حصہ ہے جو پوسٹل سروس میں ایک اعزاز کی حثیت رکھتی ہے ان تمام سیلونز نے نارتھ ویسٹرن ریلوے کی تاریخ میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر