صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ ‘ حق لیکر رہینگے ‘ ڈاکٹر وسیم

صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ ‘ حق لیکر رہینگے ‘ ڈاکٹر ...

بہاولپور (بیورورپورٹ) صوبہ بہاولپور کی حامی جماعتوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھوک ہڑتالی کیمپ میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف تحریک صوبہ بہاولپور ،بہاولپور صوبہ محاذ،تحریک صوبہ بحالی کسان بورڈ کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے عملی جدوجہد شروع ہو چکی ہے اور ہم صوبہ بحالی کیلئے بھوک ہڑتال،علامتی پھانسیاں ،لانگ مارچ اور دھرنے دیں گے قائدین کا احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب ۔احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صوبہ بہاولپورکی بحالی کے حوعالے سے بد نیت ہو چکے ہیں جس کا ثبوت وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں 16 مرتبہ جمع کرائی گئی بہاولپور صوبہ کی قرارداد ہو اسمبلی کے فلور پر پیش نہیں ہو نے دیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں1970ء سے بہاولپور صوبہ کی بحالی شامل ہے ہم جنوبی پنجاب صوبہ کی ہرگز مخالف نہیں بلکہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں اورہرعلاقہ کے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے مرکزی چےئرمین تحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ ن لیگ نے وعدے کی پاسداری نہ کی تو آنیوالے الیکشن میں بہاولپور کی عوام ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیگی بہاولپور صوبہ ہمارا حق ہے جو ہم لیں کر رہے گے بہاولپور صوبہ محاذ کے سربراہ سید مجید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولپور کی محرومیوں کا ازالہ صرف اور صرف بہاولپور صوبہ کی بحالی ہے احتجاجی کیمپ سے انجمن تاجران کے صدر سید اسرار شاہ،اکرم انصاری ،جاوید دولت زئی ،محمد نواز ناجی ،راجہ شفقت ،پی ٹی آئی کے رہنماء احسن حفیظ،سمیرا ملک ،تحریک صوبہ بہاولپور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد اشرف، قاری مونس بلوچ، تیمور ثمین ، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی شہباز ہاشمی ،مخدوم کلیم اللہ ہاشمی ،امتیاز عباسی نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر وسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر