عدالتی حکم پر محکمہ صحت کی عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

عدالتی حکم پر محکمہ صحت کی عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ اڈ اپل 14، مظفر گڑھ ، جتوئی ، کوٹ چھٹہ ، جھوک اترا ، دھنوٹ ، بہاولپور ، خانقاہ شریف ،، خیر پور ٹامیوالی ( نمائندگان ) عدالتی حکم پر محکمہ صحت کی عطائیوں کیخلاف کارروائیاں جاری تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کبیروالہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
الیاس عاصم اور ڈپٹی ڈی ایچ او عالم شیر پنیاں نے پولیس بارہ میل کے ہمراہ بارہ میل اور اس کے گردونواح میں مختلف مقامات پر عطائی ڈاکٹرز کے خلاف چھاپے مارے لیکن عطائی ڈاکٹرز پہلے ہی اپنی دکانیں بند کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کیخلاف جاری کاروائی مہم کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر ارشد ملک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر محسن نقوی نے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد ،پل 14،پل پنجوسمیت کے نواحی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن نقوی کی طرف سے عطائی ڈاکٹروں کے 8کلینک سیل کیے ،جبکہ کاروائی کے خوف سے عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہوگئے،ڈاکٹر محسن نقوی نے کہا کہ عطائی ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے اتائیوں کے کلینکس کے خلاف کاروائی کرکے سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے جس کے تحت گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر علی پور ڈاکٹر پنجتن نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کی جسکے نتیجہ میں انہوں نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مرتکب تین اتائی جن میں خان کلینک،اصغر کلینک علی پور، امجد کلینک سیت پور اور مدینہ ڈینٹل لیبارٹری کو سیل کرکے موقع پر موجود ادویات بھی قبضہ میں لیکر معائینہ کے لئے لیبارٹری ارسال کردی ہیں۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل جتوئی بھرمیں محمکہ صحت کے افسر اور پولیس کے ہمراہ اتائی ڈاکٹروں اپریشن جاری کئی اتائی ڈاکٹروں کے سٹور سیل کئی اتائی ڈاکٹروں کی دوار اور کئی ڈاکٹروں نے اپنی دکانوں بند کر کے عائب ہو گیا۔ کوٹ چھٹہ ‘ جھوک اترا سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پرمحکمہ صحت ٹیم اتائی ڈاکٹروں پر چھاپے، 4کلینک سیل کردئے گئے،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرخان سکھانی کاڈرگ انسپیکٹر ذوالفقار گوپانگ کے ہمراہ مانہ احمدانی، نوتک محمید، بستی فوجہ،ضلع ٹیکس، غوث آباد، جھوک اترا میں چھاپے مارے گئیجبکہ مانہ احمدانی میں محمد آصف ولدغلام سرور، خانپور منجوالہ میں رانا ندیم اقبال ولد نیاز محمد کوموقع پر گرفتار کرلیاگیاجبکہ غوث آباد میں فاروق احمد، محمد عمران بسم اللہ کلینک کو سیل کردیا گیا، کلینک کے کیس ہیلتھ کئیر کمیشن لاہور کو بھیجوادئے گئے متعدد اتائی ڈاکٹر جوتے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرمحکمہ صحت کہروڑپکاکے ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکڑحسن ممتازعزیز اور ڈرگ انسپکڑمحمدزبیربٹ نے طویل عرصے سے لوٹ مارکے مرتکب دعافیملی کلینک پرچھاپہ مارا۔جہاں اتائی ملزم ظہورسادہ لوح مریضوں کاعلاج کررہاتھاجو اپنے داکٹر ہونے کاثبوت پیش نہیں کرسکااوربہانے سے وقوعہ سے فرارہوگیا۔ڈپٹی ڈی ایچ اوکی آمدکی سن کربیشتراتائی دوکانیں بندکرکے بھاگ گئے۔تاہم محمداخترولدمحمداسلم نامی ایک اتائی ہیلتھ ٹیم کے ہتھے چڑھ گیا۔۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق یزمان کے علاقہ میں عطائیوں کیخلاف کاروائی شروع ڈرگ انسپکٹر نے متعدد عطائی گرفتار کرادیئے کلینکس سیلِ چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر یزمان امیرشاہد نے عطائیوں کیخلاف کاروائی شروع کردی انہوں نے چک39 ڈی بی سی میں چھاپہ مارکر احسان الحق نامی عطائی کوقابو کرلیا اس کاکلینک سیل کرنے کے علاوہ عطائی کوتھانہ صدریزمان کے حوالے کردیاجہاں اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ڈرگ انسپکٹر نے یزمان شہر سے عطائی عبدالغفار کوپکڑکرپولیس سٹی یزمان کے حوالے کردیااوراس کاکلینک سیل کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ڈرگ انسپکٹرمذکورہ نے ہیڈراجکاں میں محمدیاسین نامی عطائی کے کلینک پرچھاپہ مارایاسین موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کلینک چلانے والے دوافراد کوپکڑکرپولیس ہیڈراجکاں کے حوالے کردیاگیااوراس کاکلینک سیل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرذیشان رؤف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمہ سٹہ، خانقاہ شریف میں عطائیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مین بازار سمہ سٹہ میں بسم اللہ ڈینٹل کلینک پرچھاپہ مارکر بغیرڈگری اوررجسٹریشن لوگوں کاعلاج کرنے والے عامرمجید کو گرفتار کرکے پولیس سمہ سٹہ کے حوالے کردیا انہوں نے فریدچوک خانقاہ شریف میں کراچی ڈینٹل لیب پرچھاپہ مارکرمحمدعمران سکنہ لودھراں کو بغیرڈگری اورسند ڈاکٹری کرتے ہوئے گرفتار کرکے ان کیخلاف تھانہ سمہ سٹہ میں مقدمہ درج کرادیا۔۔ خیر پور ٹامیوالی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چیف جسٹس کے حکم پر ڈپٹی ڈی ایچ او محمد حفیظ فدائی نے پولیس نفری کے ہمراہ اطائی ڈاکٹر اظہر حسین کے نجی ہسپتال اور میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر الڑا ساؤنڈ مشین،ڈرپیں،انجکشن ودیگر سامان اپنے قبضہ میں لیکر دو افراد کو اپنے حراست میں لیکر آپریشن تھیڑ سمیت نجی ہسپتال کو سیل کر دیا :خیرپورٹامیوالی کے نواحی موضع کھرلاں میں چیف جسٹس کے حکم پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیرپورٹامیوالی محمد حفیظ فدائی نے پولیس کی نفری کے ہمراہ اطائی ڈاکٹر اظہر حسین کے نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں میڈیسن ،انجکشن،ڈرپیں ،آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے آلات سمیت الڑا ساؤنڈ مشین وغیرہ اپنے قبضہ میں لیکر دو افراد اطائی محمد طاہر ولد غلام رسول،محمد جمشید ولد محمد اشرف کوا پنی حراست میں لیکر نجی ہسپتال کو سیل کر دیا جبکہ اطائی ڈاکٹر اظہر حسین نجی ہسپتال کا مالک پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہو گیا محکمہ صحت کے آفسران نے نجی ہسپتال ،آپریشن تھیٹر کو سیل کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔