خاتون سمیت 5افراد حادثات کی نذر ، کرنٹ 2نوجوانوں کو نگل گیا ، خاوند نے خود سوزی کر لی

خاتون سمیت 5افراد حادثات کی نذر ، کرنٹ 2نوجوانوں کو نگل گیا ، خاوند نے خود ...

بوریوالا ‘ سنانواں ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ اوچشریف ‘ رحیمیار خان ‘ صادق آباد ( نمائندگان ) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے کرنٹ نے 2نوجوانوں کو نگل لیا جبکہ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاوند نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق چک 197ای بی کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

رضیہ بی بی زوجہ رزاق احمد محنت مزدوری کی غر ض سے اپنے گھر سے ٹریکٹر ٹرالی نمبری VRM-1601پر سوار ہو کر چک 201ای بی جا رہی تھی کہ راستہ میں سڑک پر اچانک جمپ لگنے سے ٹرالی کی ہک ٹوٹ گئی اور وہ سڑک پر گرتے ہی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ ٹریکٹر ڈرائیور ثناء اللہ کے خلاف زیر دفعہ 320-279ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔سنانواں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنانواں میں سیم نالے کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے دو افراد جابحق جبکہ تین زخمی ہوگئے موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے سے ٹکرائے دونوں موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد سوار تھے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے میں دو افراد موقع پر جابحق ہوگئے زخمیوں کو سنانواں ہسپتقل منتقل کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جابحق ہونے والوں کے ورثاء موقع پر پہنچ گئے ہیں.جابحق ہونے والوں میں شکیل اور غلام عباس ہتوانی شامل ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ورثاء نے کاروائی سے انکار کردیا ہے سنانواں میں دوسراحادثہ تھانہ سنانواں کے قریب پیش آیا جو کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار واپڈا ملازم سجاد اور اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ اوچ شریف سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوچ شریف بنگلہ مستوئی کے مقام پر سی پیک منصوبہ موٹر وے پر کام کرنے والا مزدور جہانگیر جو کہ نواحی علاقے موضع ککس کا رہائشی تھا مٹی ڈالنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے اچانک گرنے سے ٹائروں تلے آ کر جاں بحق ہو گیا حادثے کی اطلاع پر ورثاء پہنچ گئے گھر میں کہرام مچ گیا۔۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق چک 26پی کارہائشی جمیل اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر جارہاتھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں جمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا ۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی چک 95 ایم ایل میں 20 سالہ قیصر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق گھر میں پنکھے کو ٹھیک کرتے ھوئے کرنٹ لگا اسی طرح چک98ایم ایل کے24سالہ نوجوان شہزاد کوکرنٹ لگاجس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ اوچ شریف سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوچ شریف کے محلہ گیلانی کا رہائشی 30سالہ شادی شدہ جوان محمد فرحان کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز اپنی بیوی کو کہا کہ میں تنگ آ کر خود کو آگ لگا دونگا بیوی نے مزاق سمجھ لی لیکن خاوند نے واقعی اپنے آپ پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی شعلے بھڑکنے پر قریبی ہمسائیگان رشتہ دار آ گئے جس کو لگی آگ بجھانے کے بعد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...