ریلوے ریکارڈ کی چوری یا نذر آتش کا خطرہ ‘ سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ریلوے ریکارڈ کی چوری یا نذر آتش کا خطرہ ‘ سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے کو سرکاری ریکارڈکی چوری یا نذر آتش ہونے کا ڈر لاحق ہو گیا۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے کے سرکاری ریکارڈ، دفاتر اور برانچز کی سکیورٹی کو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بڑھانیکا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سمیت ملک بھی میں اہم سرکاری ریکارڈ کی فہرستوں کی فوری تیاری اور ان کو محفوظ ہاتھوں میں دینے سمیت ممکنہ تخریب کاری و آتشزدگی سے بچاؤ کے لئے دفتری اوقات کے بعد لائٹس و گیس والوز بند رکھنے کے لئے خصوصی ہدایات دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ریلوے کے سرکاری ریکارڈ، بلڈنگز، دفاتر اور برانچز کی سکیورٹی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملتان سمیت ملک بھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سمیت ریلوے کے پرنسپل افسران کے نام ایک تحریری مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ریلوے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ریلوے کے سرکاری ریکارڈ اور دفاتر کی سکیورٹی بڑھانے کے لئے فوری خصوصی اقدمات اٹھائیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے اہم سرکاری ریکارڈ کی فوری طور پر لسٹیں تیار کی جائیں اور ریکارڈ و فائلوں کو محفوظ ہاتھوں میں دیا جائے۔ مراسلہ میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ ریلوے دفاتر میں داخلہ کے وقت مرکزی گیٹ پر آفس اور وزیٹر کارڈز چیک کئے جائیں۔ غیر متعلقہ افراد کو دفاتر اور برانچز میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ دفتری اوقات کے بعد دفاتر و برانچز کے دروازے و کھڑکیاں بند کرنے سمیت تمام لائٹس اور گیس والوز بند کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دفتری اوقات کے بعد بالخصوص رات کے وقت ریلوے بلڈنگز کی سکیورٹی اور ریلوے پولیس و چوکیداروں کی پیٹرولنگ میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔

ریلوے

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...