مطالبات کے حق میں اساتذہ آج پارلیمنٹ تک مارچ ودھرنا دینگے

مطالبات کے حق میں اساتذہ آج پارلیمنٹ تک مارچ ودھرنا دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ آج پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز اور چئیرمین سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پاکستان میں یکساں نظام تعلیم و اساتذہ کے یکساں سروس سٹرکچرکے حصول کیلئے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے بجٹ سے قبل ہی اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بجٹ کے بعد ان کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے علاج معالجہ بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔2008ء سے ہاؤس رینٹ منجمد ہے جس سے ایک کمرہ بھی کرایہ پر نہیں ملتا ۔خیبر پختونخواہ و دیگر صوبوں کے اساتذہ کو ٹائم سکیل ملنے پر اساتذہ پنجاب میں بے چینی و اضطراب بڑ ھ رہی ہے۔چونکہ پنجاب میں ٹیچرز پیکیج کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے ۔لہذا وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف ضم کرکے 50%اضافہ کیا جائے ۔منجمدہاؤس رینٹ کو موجودہ سکیلوں کے مطابق دیا جائے ۔میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں کم ازکم 50%اضافہ کیا جائے۔
متحدہ اساتذہ محاذ