نمایاں کارکردگی ‘ 185ریلوے افسران کو کیش ایوارڈ دینے کی منظوری

نمایاں کارکردگی ‘ 185ریلوے افسران کو کیش ایوارڈ دینے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت ریلوے نے مالی سال 2016۔17ء کے دوران ٹرین آپریشن اور ریلوے ریوینیو میں اضافہ کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
لئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 185 ریلوے افسران کو 1 کروڑ 1 لاکھ سے زائد رقم بطور کیش ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ادائیگی اضافی فنڈز کی فراہمی سے مشروط ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل 17 سے 21 تک مختلف شعبہ جات کے افسران کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 30 جون 2017ء کے وقت کی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور کیش ایوارڈ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ مالی سال 2016۔17ء کے لئے 36 ارب روپے آمدنی کے حکومتی ہدف کے برعکس 40 ارب 10 کروڑ روپے آمدنی حاصل کی اور ہدف سے 4 ارب 10 کروڑ روپے زائد آمدنی کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ٹرین آپریشن اور ریوینیو اضافہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکیل 17 سے 21 تک کے افسران کے لئے کیش ایوارڈ کی سفارشات گزشتہ مالی سال کے اختتام پر وزارت ریلوے کو بھجوائی تھیں جس کی وزارت نے دو روز قبل منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت ملتان سمیت ملک بھر کے 185 ریلوے ملازمین و افسران کو 1 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 611 روپے پر مشتمل رقم بطور کیش ایوارڈ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے میں فیول، پے پنشن و الاؤنسز کے علاوہ تمام اخراجات پر پابندی کے باعث کیش ایوارڈز کی ادائیگی وزارت کی جانب سے اضافی فنڈز کی فراہمی کے باعث ہی ممکن ہو سکے گی۔

ریلوے ریونیو