نیب نے نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا

نیب نے نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا

لاہور(جنرل رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا۔نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔

نیب طلبی نوٹس

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...