3 کروڑ 55 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں،ہیومن رائٹس کمیشن

3 کروڑ 55 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں،ہیومن رائٹس کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں تپ دق کی شرح میں سرفہرست جب کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبر پر رہااورملک میں 3 کروڑ 55 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں صحت و تعلیم کے شعبے میں 2017 میں بھی صورت حال تشویش ناک رہی۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جب کہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا۔رپورٹ کے مطابق 56 لاکھ بچے پرائمری اسکولوں اور 55 لاکھ بچے سیکنڈری اسکولوں سے باہر ہونے سے دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی۔

مزید : کراچی صفحہ اول