پی ٹی آئی کی شیر گڑھ میں شمولیتی جلسہ کی جھلکیاں

پی ٹی آئی کی شیر گڑھ میں شمولیتی جلسہ کی جھلکیاں

*جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کے تقریباََ 60ہزار سے زائد کارکنان موجود تھے*خواتین گھروں کے چھتوں پربیٹھ کر جلسہ کانظارہ کرکے عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہیں*آئی ایس ایف کے جوشیلے نوجوان وقفہ وقفہ سے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگاتے رہے*میڈیا کے نمائندوں کے لئے ایک الگ سٹیج بنایا گیاتھا*سیکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے*ہاتھیان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ تھاجبکہ جلسہ گاہ کو پارٹی جھنڈوں اور فلیکسوں سے سجایا گیاتھا*جلسہ گاہ میں نوجوانوں کی بھاری اکثریت موجود تھی*صوبائی وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے تقریر کے لئے ڈائس پر آتے ہی تقریر کی بجائے شرکاء جلسہ سے نعرے لگائے لالٹین مکمل تباہ ہے شیر بلی بن گئی تیر ٹوٹ گیاڈیزل ختم ہوگیا کے نعرہ خود بھی لگائے اور کارکنوں سے بھیض لگائیں* کارکنان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نعرے * ڈاکٹر یاسمین راشد نے جلسہ گاہ میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی سرفراز خان کے نواسے امیر سرفراز خان نے جلسہ گاہ میں کہاکہ ان کے خاندان کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا سہرہ ڈاکٹر یاسمین راشدکے سرہے عمران نے تقریر کے آغاز میں زیادہ نوجوانوں اور تھوڑے بزرگو کے الفاظ استعمال کئے جس پر نوجوان کھڑے ہوکر کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے*تحریک انڈاف کے چیرمین عمران خان سمیت تمام مقررین نے مولانا فضل الرحمان کو زبردست تنقید کا نشانہ بناکر ان کو مولانا ڈیزل کے نام سے پکارتے رہے*وزیراعلیٰ پرویز خٹک چار بجے جلسہ گاہ پہنچ گئے*عمران خان کا ہیلی کاپٹر چار بج کر پانچ منٹ پر جلسہ گاہ کے اوپر نمودار ہوا*عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے جلسہ گاہ کے اوپر دو چکر لگائے جیسے ہی ہیلی کاپٹر پر چکر لگاتے تو جلسہ کے تمام شرکاء کھڑے ہوکر نعرے لگاتے رہے اور تالیاں بجاتے رہے*تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے تقریر کے آخر میں دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ تحریک انصاف میں ضمیر فروشوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں کو تحریک انصاف سے نکال دیاجائے گا *وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جیسے ہی اپنی تقریر کا آغاز اردو زبان میں کیا تو کارکنان کے پرزور اصرار پر انہوں نے چند ہی جملوں کے بعد باقی تقریر پشتو میں کیا

مزید : کراچی صفحہ اول