خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ،کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
پشاور( نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین سپیکر محمود جان کی صدارت میں تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ۔مسند نشین سپیکر نے نو منتخب اقلیتی رکن بلا بو کمار کو حلف اٹھانے کے لئے پکارا مگر رکن اسمبلی حاجی فضل الہی نے کو رح کی نشاندہی کی مسند نشین سپیکر نے دو منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ھدایت کی مگر کورم پھر بھی پورانہ ہوا ۔مزید دو منٹ تک کے لئے گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہوا۔کورم پورا نہیں ہوا ہے مسند نشین نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے بلد بو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے تاکہ وہ حلف اٹھا سکے تاھم چونکہ کورم پورا نہیں ہے اس لئے مسند نشین سپیکر نے اجلاس سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑہ کا پیغام پڑھ کر سنایا اور اجلاس کو غیر معینہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ اجلاس کے یہ ایجنڈے پر نو منتخب اقلیتی رکن بلد یوں کی حلف برداری کے علاوہ وقفہ نو لاگت میں ارکان اسمبلی فخر اعظم وزیر ضیاء اللہ آفریدی ،آمنہ سردار اور ثوبیہ شاھد کے سوالات تھے جو محکمہ آب کاری وصی حل محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ،محمکمہ ماحولیات ،محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کی کارکردگی سے متعلق تھے جبکہ ارکان اسمبلہ اعزاز الملک افکاری اور اعظمیٰ خان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹیسز بھی ایجنڈے کا حصہ تھے ۔ نیز اایجنڈے پر وزیراعلی ٰ کی جانب سے خیبر پختونخوا ایمپلایز آف ٹرانسپورٹ ایند ماس ٹرانزٹ ) ریگو لرائزیشن آف سر و سیز( بل 2018/ سینٹر صوبائی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا الوکل گورنمنٹ ) ترمیمی( بل 2018 ء اور خیبر پختونخوا یوتھ ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ بل 2018 ء بھی شامل تھے تاھم کورم پورانہ ہونے کے باعث کاروائی نہ ہو سکی اور اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیاگیا ۔