صوابی،دریائے سندھ میں 2خواتین سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

صوابی،دریائے سندھ میں 2خواتین سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی میں واقع کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سند ھ میں دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں،تینوں کا تعلق پشاور سے ہیں ،پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق پیر کی سہ پہر نورجمیل ولد جمیل خان اپنی بہن اکیس سالہ مسماۃ (ن) دختر جمیل خان اور ایک رشتہ دار خاتون اکیس سالہ مسماۃ (ث) دختر مجیب کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے کنڈ پارک صوابی آئے تھے اور وہاں دریائے سندھ کے کنارے بیٹھے تھے کہ ایک خاتون کی پاؤں پھسل کر ڈوب گئیں اس کو بچانے کیلئے نور جمیل اور دوسری خاتون بھی کود پڑی لیکن وہ پانی کے موجوں کی نذر ہوگئے ،مقامی غوطہ خوروں نے دونوں خواتین کی لاشوں کو نکالا جبکہ نورجمیل کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...