شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا

شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں جاری بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا۔ موسلادھار بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ ۔ شانگلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے کہیں لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنا۔سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کیا ہے۔موسلادھار بارش کے بعد الپوری کے لوئی خوڑ ۔کانا کے خان خوڑ سمیت مختلف خوڑو ں اور برساتی نالوں میں طغیانی پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔ ادھر چکیسر،کروڑہ روڈسلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ موسلادھار بارش آسمانی بجلی سے بجلی کا نظام درہم برہم ۔مقامی پن بجلی گھروں کا نظام بھی متاثر ۔ شانگلہ میں موسم سرما میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ کرآئی ، وادی شانگلہ میں جالا باری سے فصلوں کو نقصان کئی باغات متاثر ہوگئے ، شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...