ناظم ٹاؤن ون کاشہر بھر کی سڑکوں کے کنارے ملبہ ڈالنے پر برہمی کا اظہار

ناظم ٹاؤن ون کاشہر بھر کی سڑکوں کے کنارے ملبہ ڈالنے پر برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پ ر)وزیر اعلی پرویز خٹک کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں ملبہ ڈالنے پر ناظم ٹاؤن زاہد ندیم کی ٹاؤن ون کے حدود میں ملبہ ڈالنے اوربروقت ٹھکانے نہ لگانے پر شدید برہمی کا اظہار ‘ ملبہ ڈالنے پر پابندی عائد ‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت ‘ تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے احکامات کی روشنی میں ناظم ٹاؤن زاہد ندیم نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں اور گھروں کی تعمیر ومرمت کے دوران اکثر عوام الناس اور ٹھیکیدار ملبہ سڑکو اور گلیوں میں چھوڑ کر رفو چکر ہوجاتے ہیں جس سے لوگوں کوشدید تکلیف کا سامناکرناپڑتاہے انہوں نے ترقیاتی کامو ں کے ٹھیکیداراورگھروں میں مرمت کرنے والوں کو تنبیہ کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ملبہ کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارروائی کی احکامات جاری کئے انہوں نے جملہ بلڈنگ انسپکٹرز کو تنبیہ کی کہ کسی بھی بلڈنگ انسپکٹرکے علاقے میں ملبہ نظر آنے کی صورت میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی اس ضمن میں ناظم ٹاؤن نے گورگھٹٹری کے اطراف اور سٹرک پر پڑے ملبے کو ٹھکانے لگانے کے کام کی خود نگرانی کی اس موقع پر انکے ساتھ ٹاؤن ممبران بھی ہمراہ تھے ۔عوام کی جانب سے ناظم ٹاؤن کے اس اقدام کوسراہا گیا