ڈیرہ ،سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

ڈیرہ ،سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا مشترکہ ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سرائیکستان ہاؤس (ایس ایس ایم )و یوتھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت کے فرائض سر پرست اعلی ایس ایس ایم طفیل خان علیزئی نے سر انجام دیئے اجلاس میں یوتھ صدر ملک اکرام ڈیوالہ ،یوتھ رہنما ملک ثناء اللہ جھمٹ ،ملک مقصود شاکر ،ارشد بلوچ ،جنرل کونسلر سلیمان بلوچ ،ملازم حسین ،ملک رمیز ڈار ،صدر ثقلین ،فرحان بلوچ ،صفدر بلوچ ،ڈاکٹر بلال بلوچ ،گومل یونیورسٹی جنرل کیمپس کے صدر میاں حسیبب گورایا ،مین کیمپس صدر ایس ایس ایم گومل یونیورسٹی معاویہ ،صدر ایس ایس ایم سٹی کیمپس محمد عرفان ،صدر ایس ایس ایم ڈگری کالج محمد عقیل،صدر ایس ایس ایم ڈگری کالج نمبر دو محمد جلیل ،صدر ایس ایس ایم ڈگری کالج نمبر تھری شمائل حبیب ،ڈسٹرکٹ صدر ایس ایس ایم وجیح الزماں ،ڈویثرنل صدر ایس ایس ایم امیر حمزہ اعوان کے علاوہ تمام عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے کچھ دنوں سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی جلسوں میں سر عام لوگوں کو ورغلا رہے ہیں کہ تمام سرائیکی تنظیمیں میرے ساتھ ہیں اور سب کو میں نے اپنے ساتھ ملا لیا ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ نہ ہم پہلے انکے ساتھ تھے اور نہ اب ہم انکے ساتھ انکی حمایت کرتے ہیں ایس ایس ایم وسرائیکی یوتھ پارلیمنٹ خود مختیار ہیں اور اپنے فیصلے خود کرنا جانتے ہیں ہم نے کسی قسم کا کوئی اتحاد فیصل کریم کنڈی یا پی پی پی سے نہیں کیا اور جو نام نہاد سرائیکی لیڈر کہلوانے والے سرائیکی کو بیچنے والے یہ کہہ رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...