پی پی کے ووٹ بنک میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ،مہر سلطانہ
پشاور(پ ر) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بینک میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو مرکزی و صوبائی قیادت کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ جبکہ اس کے برعکس تحریک انصاف عوام کیساتھ کئے گئے اپنے وعدوں میں ناکام ہو گئی ہے وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں ۔ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ میں کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا اور آخر میں جاتے جاتے صوبائی دار الحکومت کو اکھاڑ کر رکھ دیا جس کے باعث عا م شہریوں کا جینا حرام ہو گیا ہے اور اب شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام اس بری کارکر دگی کی بنیاد پر اسے انتخابات میں مسترد کر دیں گے ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے صوبہ بھر میں عوام سے رشتہ استوار کر کے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں ہیں اور آنے والے عام انتخابات میں یہ کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ کرخیبر پختونخوا میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی ۔