تیمرگرہ ،لوئر دیر میں نرسز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال

تیمرگرہ ،لوئر دیر میں نرسز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ )لویر دیر میں نرسیزنے ٹایم اسکیل ، سروس سٹریکچر اور دیگر مطالبات کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو وارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ہڑتال اوراحتجاج نرسز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس حوالے سے ہڑتالی نرسیز سے نرسنگ ایسوسی ایشن لویر دیر کے صدرہدایت اللہ، نائب صدر غلام رحمان ، جنرل سیکرٹری سعید الرحمان ، پریس سیکرٹری شکیل خان ، مختیار خان، اور جمیعت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے آمیر مولا نا محمد نبی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرزکے لئے ہیلتھ پروفیشنل الا ونس کی منظوری دیکر ان کی تنخواہوں میں 60 تا 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ نرسز کو دس ہزار روپے پر ٹرخایا گیا انھوں نے مطالبہ کے ان کے ساتھ نا انصافی بند کرکے نرسز کو سکیل وائز ہیلتھ پروفیشنل الا ونس دیا جائے ، اور نرسز کو دوسرے صوبوں کی طرح ریسک الاونس دیا جائے اور انہیں پرا ئیویٹ پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے انھوں نے کہا کہ اگر ان کے مطا لبات منظور نہ کئے گئے تو 18 اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جا ئیگا جس میں صوبہ بھر کے نرسز بھر پور شرکت کریں گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر