آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈگر سے پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور نعرہ بازی کی ۔پریس کلب کے سامنے احتجاجی اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اکبر علی ۔معراج علی شاہ اور خالد خان سیماب نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے ۔وہ ان سے مکر گئے ہیں ۔سکول بیسڈ پالیسی کو ہم نہیں مانتے ۔جو سروس سٹرکچر گذشتہ حکومت نے اساتذہ کو دئے تھے ۔ہم اپنے خون کے بدلے بھی کسی کو دینے کو تیار نہیں ہیں ۔ٹائم سکیل اور پروموشن پالیسی کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔مقررین نے کہا کہ صوبائی قائیدین کی کال پر 24 اپریل کو پشاور میں اپنے حقوق کے لئے دھرنا دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...