تحصیل پڑانگ غار میں لشمینیا کے مرض سے بچا ؤ کے لئے ویکسینیشن مہم

تحصیل پڑانگ غار میں لشمینیا کے مرض سے بچا ؤ کے لئے ویکسینیشن مہم

مہمند ایجنسی (نما ئندہ خصوصی)تحصیل پڑانگ غار میں لشمینیا کے مرض سے بچا ؤ کے لئے ویکسین لگا دی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیٹکل ایجنٹ مہمند ایجنسی واصف سعید اور ایجنسی سرجن کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پولیٹکل انتظا میہ کے مشترکہ ٹیم نے تحصیل پڑانگ غار نواں کلے کے بنیادی مرکزی صحت میں لشمینیا کے مرض سے بچاؤ کے لیے تقریبا 60سے زائد مرداور خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگوائے گے۔ ٹیم کی نگرانی ڈاکٹر فدامحمد،ملک بدرزمان اتمان خیل کر رہے تھے۔ اس موقع پر علاقے کے عوام میں اور لشمینیا مرض کے بارے میں آگاہی کے لیے تربیت بھی دی گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر