تیمرگرہ میں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ میں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) آل ٹیچرزگرینڈ الائنس ایسوسی ایشن لویر دیر نے اپنے مطالبات کے حق میں تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اساتذہ نے بازوں پر سیا ہ پٹیاں با ندھ کر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعر ے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے آل ٹیچرز ا گرینڈ الائنس کے رہنماوں سید محمد شاہ باچہ ، وزیر محمد خان ، خلیق الرحمان ، عبدالحمید نا صری، احمد زیب خان ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اساتذہ تنظیموں سے وعدہ کیا تھا کہ ٹائم سکیل کے ساتھ ساتھ پرموشن پالیسی جاری رہے گی لیکن حکومت نے اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے پرموشن پالیسی پر خط تنسیخ پھیر دیا جبکہ لولی لنگڑی ٹائم سکیل نافذ کرکے اس میں بھی ڈنڈی ماردی انھوں نے کہا کہ اساتذہ ٹائم سکیل پالیسی میں مقررکردہ سکول بیسڈ پالیسی کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے حکومت ٹائم سکیل کے اجراء میں تاخیری حربوں کا استعمال بند کردیں اور اساتذہ تنظیموں کے ساتھ وعدے کے مطابق ٹائم سکیل کا اجراء کرئے انھوں نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ مطالبات فی الفور منظور نہیں کئے گئے تو اساتذہ،منیجمنٹ کیڈر اور ایس ایس اے اساتذہ 17اپریل کو عمران خان کے گھر بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت و وزیر تعلیم پر عائد ہوگی انھوں نے کہا کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 20اپریل سے شروع ہونے والے ایف اے ایف ایس ای امتحانات سے بائیکایٹ کرینگے

ؒ

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...