ٹانک ڈی،آرسی سنٹر اجلاس میں 130افراد کی تربیت کا مرحلہ مکمل

ٹانک ڈی،آرسی سنٹر اجلاس میں 130افراد کی تربیت کا مرحلہ مکمل

ٹانک(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل عابد لطیف نے کہا ہے کہ شدت پسندانہ کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس کے لئے مکین میں قائم اجالا سنٹر میں اب تک 473افراد کو تربیت دیکر معاشرے کا مفید اور پر امن شہری بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ڈی آر سی سنٹر اجالا میں130 افراد کی تربیت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اجالا سنٹر میں نوجوانوں کو پلمبرنگ ،کار پینٹرنگ ،مکینیکل سمیت دیگر ہنر سے متعلق تربیت فراہم کی گئی ہے پاک آرمی کی جانب سے فراہم کی جانیوالی تربیت کا بنیادی مقصد ان نوجوانوں کو راہ راست پر لانا ہے جو غلط ہاتھوں میں جا کر بے راہ روی کا شکار ہوئے تھے ان کا مذید کہنا تھا کہ بہترین تربیت مکمل کرنے کے بعد جب یہ نوجوان باہر جائیں گے تو وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے باعزت روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عزت کی زندگی بھی بسر کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین کے دورہ کے موقعہ پر مکین اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ یک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان،برگیڈئیر عرفان ملک،قبائلی عمائدین ،سینئر صحافی آور دین محسود ،محسود پریس کلب کے صحافی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے فرنٹئیر کو ر عملی اقدامات عمل لا رہی ہے اس سلسلہ میں آسمان منزہ کے مقام پر ایک ایف سی کیمپ قائم کیا جائیگا جہاں پر ہسپتال اور اسکول کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی علاقہ میں صحافتی سرگرمیوں کے لئے مکین کے مقام پر پریس کلب تعمیر کیا جائیگا قبل ازیں قبائلی عمائدین نے مکین آمد پر آئی جی ایف سی عابد لطیف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو روایتی لنگی پہنائی گئی تقریب کے اختتام پرسنےئر صحافی شاہ جہان ٹیپو نے پریس کلب کی تعمیر پر میجر جنرل عابد لطیف کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...