راولپنڈی میں پارا چنار کا قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک

راولپنڈی میں پارا چنار کا قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)راولپنڈی میں قتل ہونے والے پاراچنار کے نوجوان مجاہد طوری کو اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں کامران حسین ، عرفان حیدر نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے زرعی یونیورسٹی پشاور کے طالب مجاہد حسین طوری جو کہ ذاتی کام سے راولپنڈی گیا تھا گزشتہ روز راولپنڈی کے چاندنی چوک پر جب ڈاکووں نے موبائل حوالے کرنے کا کہاتو مجاہد حسین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے پستول سے فائرنگ کی جسے وہ شدید زخمی ہوگیا جو بعد آزاں بینظیر ہسپتال راولپنڈی میں دم توڑ گیا مجاہد حسین کی میت پاراچنار پہنچا دی گئی جہاں ان کے آبائی گاوں ملانہ میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کیا گیاپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انفارمیشن سیکٹری آل فاٹا کامران حسین ، پی ایس ایف کرم کے صدر عرفان حیدر اور پی ایس ایف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کے صدر مستجاب حسین نے واقعے پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...