گورنر کی وویمن چیجمبر کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں:خالد اقبال ظفر جھگڑا

گورنر کی وویمن چیجمبر کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں:خالد اقبال ظفر جھگڑا

پشاور( سٹاف رپورٹر)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی دعوت پرگورنر خیبر پختونخوا کی اہلیہ مسز خالدہ اقبال ظفرجھگڑا نے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس بلور ‘ وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت ‘ نائب صدر مسز رخسانہ نادر ‘ وویمن چیمبر کی سابق صدور ‘ چیمبر کی سینئر ممبرز کے علاوہ کاروباری خواتین نے ان کا وویمن چیمبر آمد پراستقبال کیا۔ وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت نے گورنر کی اہلیہ مسز خالدہ اقبال ظفر جھگڑا کو اکتوبر سے مئی 2018ء تک وویمن چیمبر کی سطح پر بزنس کرنے والی خواتین کے لئے کئے جانیوالے پروگرامز اور وویمن چیمبر کی طرف سے دی گئی سہولیات اور کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے مسز گورنر خالدہ اقبال ظفر جھگڑا کو وویمن چیمبر آنے پر ان کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ صوبہ کے ہر دل عزیز گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا صوبے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسز گورنر خالدہ اقبال ظفر جھگڑا اس پسماندہ صوبہ خیبر پختونخوا کی خواتین اور وویمن چیمبر آف کامرس کی کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی اور اس کی گرانٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی سرپرستی کریں گی۔ وویمن چیمبر کے لیڈر مسز فطرت الیاس بلور نے کہاکہ مسز گورنر خالدہ اقبال ظفر جھگڑا پہلے سے ہی بزنس کرنے والی خواتین کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور خواتین کے مسائل سے باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسز گورنر کا دورہ وویمن چیمبربزنس خواتین کیلئے ایک نیک شگون اقدام ہے اور ہمیں امید ہے کہ مسز گورنر بزنس کرنے والی خواتین کے لئے حکومتی سطح پر ٹریننگ پروگراموں میں مالی معاونت کریں گی۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی لیڈر مسز فطرت الیاس اور وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت نے مسز گورنر خالدہ اقبال ظفرجھگڑا کو وویمن چیمبر کی شیلڈ پیش کی جواُنہیں وویمن چیمبر آنے کی یاد دلاتی رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر