کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت اختتام پذیر

کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت اختتام پذیر

نوشہرہ(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت 2018احتتام پزیر جن میں ضلع نوشہرہ کے سکولوں ومدارس کے حفاظ کرام نے کثیر تعداد میں مقابلوں میں حصہ لیا مجموعی طورپر 60 حفظاء کرام نے مقابلوں میں حصہ لیا تقریب کے احتتام پر تمام حفظاء کرام میں تعریفی اسناد میں بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے 15ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیاگیاپوزیشن ہولڈرز قاری حضرات اور طلباء میں مجموعی طورپر 45ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے پروگرام کے منتظم اعلیٰ کے فرائض خطیب مدینہ مسجد کنٹونمنٹ بورڈ قاری شمس الرحمن نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹوآفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد اور وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شاہد حسن ایڈوکیٹ تھے اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیوآفیسر عرفان احمد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ مقامی قراء کی حوصلہ افزائی بھرپور انداز میں کررہا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے حسن قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کرکے حفظاء کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ قاسم خان، اکاؤنٹنٹ امجد حسین، لائق شاہ اور پرویز خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور اس قسم کے مقابلوں سے قاری حضرات اور طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے حصول پر بھی توجہ دے کیونکہ اسی سے ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کو سیروتفریح کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کررہی ہے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے تاجروں اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاجروں اور عوام کو صفائی بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی سے عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...