مہمند ایجنسی ، میاں منڈی بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ، میاں منڈی بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی ، میاں منڈی بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیا۔ آئس نشہ ہیروین اور شراب سے بھی بدتر ہے۔ پولیٹیکل حکام فوری طور پر اس کاروبار میں ملوث لوگوں اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرے سے صدر میر افضل مہمند، جنرل سیکرٹری بشیر خان، جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید خان، فردوس خان صافی، مولانا عبدالحق سنگر، گل زمین خان، پی ٹی آئی کے محترم خان و دیگر مقررین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں آئس نشہ و ہیروئن کا کاروبار عروج پر ہے۔ جس کی وجہ سے آے روز سینکڑوں لوگ اس نشے کی لت میں پڑ جاتے ہیں جس پورا خاندان متاثر ہو جاتا ہے۔ یہاں پر ایک طرف بے روزگاری کا رجحان پایا جاتا ہے۔ تو دوسری طرف منشیات فروشوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ مظاہرین نے منشیات فروشوں کے خلاف میاں منڈی بازار میں واک کیا ، واک کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور چارٹ اُٹھا رکھے تھے جس پر منشیات فروشوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے پولیٹیکل حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ تاکہ نئی نسل اس تباہی سے بچ سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...