پشاور سے بیرون ملک منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام ،3 گرفتار

پشاور سے بیرون ملک منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام ،3 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کی کاروائیاں بیرون ملک منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکاملاکھوں روپے مالیت کی 82.8کلو گرام چرس15.600کلو گرام افیون اور 3.45کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے 8ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پشاورسے بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ائیرعریبیہ کی فلائٹ نمبر G-9557 کی چیکنگ کے دوران شارجہ جانے والے مسافر کوہاٹ کے رہائشی مستقیم نامی ملزم کے پیٹ سے151 عدد کیپسول برآمد کئے جن سے 0.890 کلوگرام (ہیروئن)برآمد ہوئی جبکہ قطر ائیر لائن کی فلائیٹ نمبر QR-601 کی چیکنگ کے دوران دوحہ جانے والے مسافر ہنگو کے رہائشی عزیز خان نامی ملزم کے پیٹ سے 92عدد کیپسول برآمد کئے جن سے 0.560کلوگرام (ہیروئن)بر آمد ہوئی ۔دوسری جانب اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر پیرپائی جی ٹی روڈ نوشہرہ میں کاروائی کے دوارن ایک مزدہ ٹرک نمبری C-4952 میں مہارت سے چھپائی گئی سے 80.400 کلوگرام چرس اور 15.600 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ جبکہ فیصل آباد کے رہائشی نبیل احمد اور بہاولنگر کے رہائشی شبیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور کاروائی میں اے این ایف پشاور نے خصوصی آپریشن کے دوران کارخانوں مارکیٹ پشاورکے قریب کاروائی کے دوران 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر خیبر ایجنسی کے رہائشی افغانی نجاد خیال ولی اورمحمدجان کوتحویل میں لیا۔جبکہ ایک اور کاروائی میں اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے ٹیکسی مہران کارنمبری LEE-07-9659 کو اپنی تحویل میں لے لیا جس سے 2.400 کلوگرام چرس برآمد کر کے صوابی کی رہائشی صائقہ اور نوشہرہ کے رہائشی شیر زمان نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Back to Conversion Tool