ڈیرہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2 گرفتار ،اسلحہ کارتوس برآمد

ڈیرہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2 گرفتار ،اسلحہ کارتوس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن حافظ محمد عدنان نے گلزار سٹی اور ڈھکنہ کے قریب مختلف کاروائیوں کے دوران دو کلاشنکوف ،سولہ کارتوس اور350گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان دھر لیئے ،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن حافظ محمد عدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران گلزار سٹی میں اشفاق ولد ریاض سکنہ چاہ فقیر والا سے ایک کلاشنکوف ،سات کارتوس اور 350گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ڈھکنہ کے قریب دوسری کاروائی میں دریا خان شیرانی سے دوران تلاشی ایک کلاشنکوف اور نو کارتوس برآمد کر لیئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔