تیمرگرہ میں بورڈ ایکٹ کیخلاف ملازمین کی ہڑتال جاری

تیمرگرہ میں بورڈ ایکٹ کیخلاف ملازمین کی ہڑتال جاری

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) بورڈ ایکٹ 2018کے خلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کا چار روز سے تالہ بند ہڑتال جاری طلبہ کو رول نمبرز سلپ،ویری فکیشن،اور مایگریشن میں شدید مشکلات کا سامناطلباء اور ان کے والدین نے صوبائی حکومت سے بورڈ ایمپلا یز کے مطالبات ماننے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بورڈ ایکٹ 2018کے خلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ایمپلا یز کا احتجاج21دن میں داخل ہوا جبکہ ملازمین نے گزشتہ چار روز سے تالہ بند ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے ملاکنڈ بورڈ سے منسلک ہزاروں طلبہ کو رول نمبرز سلپ، ویری فیکیشن، اور مائیگریشن کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے طلبہ،ان کے والدین اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد نعیم خان ، اور جنرل سیکرٹری وقاص آحمد نے صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے بورڈ ایمپلایز مذکورہ ایکٹ کے خلاف اکیس دنوں سے احتجاج پر ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو اپنے مسائل کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے انھوں نے مطا لبہ کیا کہ بورڈ ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر