ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ
مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے گزشتہ روز مردان سٹی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر بہت سے ہوٹلوں ، دودھ اور نان بائی کے دکانوں کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان نے بکٹ گنج ، اڈہ روڈ ، مل بائی پاس روڈ اور مین نوشہرہ روڈ پر کئی ہوٹلوں کے کچن اور صفائی کی حالت کو ناقص پا کر ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانہ کیا اور صفائی کی ابتر صورتحال اور نرخ نامہ نہ رکھنے پر کئی ہوٹل مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
B