پشاور،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤان ،31 گرفتار

پشاور،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤان ،31 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کر نے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 2دنوں کے دوران 31 افراد کے خلاف 16 مقدمات درج کئے گئے جبکہ APL بغیر نمبر پلیٹ ،بغیر جسٹریشن اور ون ویلنگ موٹرسائیکلیں چلانے والوں کیخلاف جاری مہم کیدوران 224 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔دیگر کاروائیوں میں منشیات فروشوں اور غیر رجسٹر کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاو محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ 2دنوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں 7 ملزمان،تھانہ ریگی 5 ملزمان ،تھانہ داود زئی میں6 ،تھانہ پشتخرہ میں 3 ،،تھانہ سربند کی حدود میں 4 ،تھانہ متھرہ کی حدود میں ایک،تھانہ میچنی گیٹ کی حدود میں ایک،تھانہ تہکال کی حدود میں ایک ،تھانہ انقلاب میں 3 ،افراد کیخلاف 16 مقدمات درج کئے گئے جبکہ APL بغیر نمبر پلیٹ ،بغیر جسٹریشن اور ون ویلنگ موٹرسائیکلیں چلانے والوں کیخلاف جاری مہم کیدوران 224 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔جبکہ دیگر کاروئیوں میں کئی منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ اور 50 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام چرس ،60 بوتل شراب ،28 پستول،4 بندوق،2 کلاشنکوف،2 پستول 9mm ،اور سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔