عوام کو پینے کا صاف پانی جلد فراہم کیا جائیگا ،ضلع ناظم شانگلہ

عوام کو پینے کا صاف پانی جلد فراہم کیا جائیگا ،ضلع ناظم شانگلہ

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں مسلم لیگ کے رہنماء ضلع ناظم نے کہا ہے کہ ہم نے شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،بجلی ،پینے کی صاف پانی،کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ مخالفین ہمارے ترقی اور عوامی خدمت سے خوف زدہ ہیں اس لئے محض پرپیگنڈے کر رہے ہیں، یہاں کے عوام نے ہر وقت مسلم لیگ پراعتماد کیا جبکہ مسلم لیگ کے حکومت نے شانگلہ کو خصوصی توجہ دی ہے۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ میں مسلم لیگ کے ضلعی ناظم نیاز احمدخان نے گزشتہ روزیونین کونسل رانیال کے دورافتادہ علاقہ سانگڑی سے بٹگرام لنک روڈ کا افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں افراد نے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ۔انجینئر امیرمقام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نئے شامل ہونے والوں میں افسرخان،سیف اللہ،اورنگزیب،انورزیب ودیگر شامل تھے جس نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے مسلم لیگ کے رہنماء ممبر ضلع کونسل محمدحیات خان ودیگر لیگی رہنماؤں اور بلدیاتی کونسلروں نے بھی خطاب کیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر