ڈیرہ ،شادی کی تقریب میں فائرنگ بچہ زخمی

ڈیرہ ،شادی کی تقریب میں فائرنگ بچہ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ کوٹلہ لودھیان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ،بھگڈر سے ایک بچہ معمولی زخمی ،پہاڑ پور پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ کوٹلہ لودھیان میں ایک شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعے پر موقع پر موجود لوگوں میں بھگڈر مچ گئی جس سے ایک بچہ معمولی زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پہاڑ پور پولیس نے رشید ولد عمر حیات سکنہ کوٹلہ لودھیان کو گرفتار کر کے اس سے ایک پستول اور چار کارتوس برآمد کر لیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر