مظفرآباد،ن لیگی حکومت نے نئے وزراء کو محکمے ،دفاترالاٹ کردیے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)‘ن لیگ حکومت نے نئی کابینہ کے وزراء کو محکمہ جات اور دفاتر الاٹ کردیئے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ عبدالقیوم خان کو اوقاف امور دینیہ ،راجہ نصیر احمد خان کو لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی ،حاجی جاوید اختر کو قانون انصاف پارلیمانی امور انسانی حقوق،چوہدری مسعود خالد کو شہری دفاع،چوہدری یاسین گلشن کو زکوٰۃ عشر،وقار احمد نور کو پی اینڈ ڈی ،احمد رضا قادری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،چوہدری اسحاق کو جیل خانہ جات کے محکمے آلاٹ کر دئیے گئے ہیں ۔جبکہ وزیر مال سردار فاروق سکندر کو بہبود آبادی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔ان وزراء کو دفاتر اور رہائش گاہوں کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا جا رہا ہے ۔