کوہالہ پولیس کی کاروائی،شراب فروش گرفتار،250بوتلیں برآمد
مظفرآباد(بیورورپورٹ)‘کوہالہ پولیس کی کارروائی ۔منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔لاکھوں روپے مالیت کی 252بوتلیں شراب برآمد ۔گاڑی ضبط ۔ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر چوکی آفیسر کوہالہ افتخار احمد اعوان نے تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل چوہدری امتیاز اور نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کے دوران راولپنڈی سے آنے والی کار نمبر ICT925کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانے سے مختلف اقسام کی شراب کی 252بوتلیں برآمد ہوئیں ۔کوہالہ پولیس نے شراب برآمدگی کے بعد ملزم خالد محمود ولد وزیر حسن ساکنہ محلہ آدم جی ضلع راولپنڈی کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔جبکہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی گرفتار ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم خالد محمود شراب کا کاروبار کرتا ہے ۔ملزم شراب لے کر مظفرآباد میں فروخت کرنے کیلئے آرہا تھا ۔کوہالہ چوکی پولیس کی بروقت کارروائی پر دھر لیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کے دیگر گرو کی تلاش شروع کر دی ہے ۔بھاری مقدار کی شراب برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے چوکی آفیسر کوہالہ افتخار احمد اعوان اور نفری کو خراج تحسین پیش کیا ۔