وادی نیلم ‘نیشنل پارک گمھوٹ کا پیاسا چیتا آبادی میں گھس آیا

وادی نیلم ‘نیشنل پارک گمھوٹ کا پیاسا چیتا آبادی میں گھس آیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)وادی نیلم ‘نیشنل پارک گمھوٹ کا پیاسا چیتا انسانی آبادی میں گھس آیا، دودھنیال صہبائی 3بکریوں سمیت 2گائے کے خون سے پیاس بجھائی ،انسانی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا، ماضی میں جنگلی شیر سے ہونیوالی درجنوں جانوروں کاازالہ بھی نہ ہوسکا، کئی شہری پالتوجانوروں سے محروم ہونے لگے ، محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بن گیا، چیتے اور شیر کی جان کو عوام کی جانب سے بھی خطرہ لاحق ، اگر شیر اور چیتے نے انسانی آبادی میں گھس کر کارروائی جاری رکھیں تو انسانوں سے شکار ہونے کاخدشہ ہے ۔ تفصیلا تکے مطابق بالائی نیلم کے دیہاتوں ، بہکوں میں جنگلی شیراور چیتے دنداناتے پھر رہے ہیں، جس سے سکولوں کے معصوم طلباء وطالبات سمیت جانوروں کو شدید خطرہ ہے ۔ گزشتہ سے پیوستہ روز دودھنیال صہبائی کے رہائشی الیاس میر والد عبداللہ میر کی ایک بکری اور ایک گائے جبکہ غلام رسول والد عبدالرشید کی 2 بکریاں اور ایک گائے نیشنل پارک گمھوٹ کے پیاسے چیتے نے پھاڑ ڈالی اور خون پی لیا جس پر مذکورہ افراد کا لاکھوں مالیت کانقصان ہونے کیساتھ ساتھ علاقہ میں خوف وہراس پھیل چکی ہے متاثرہ شہریوں سمیت عمائدین علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ چیتے اور شیر سے ہونے والے شکار جانوروں کاعوام کومعاوضہ دیں اور شیر ، چیتا کو نیشنل پارک کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر انسانی جانوں اور یامویشی پر حملہ کے مرتکب شیر اور چیتا کاشکار کرنا مجبوری ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...