آزادکشمیربھر میں ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم تیز کردی گئی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)‘ وزیر صحت عامہ ، سیکرٹری صحت عامہ و ناظم اعلیٰ صحت عامہ اور ڈاکٹر صابر عباسی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز(متعدی امراض) کی ہدایت پر آزادکشمیر بھر میں ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔جس کی بروقت تکمیل کے لیے عوام الناس سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم محکمہ صحت عامہ متعدی امراض نے اپنے محدود وسائل میں شروع کی ہے۔جس کے لیے کسی ڈونرایجنسی یا عالمی ادارے کا تعاون حاصل نہ ہے۔لہذا ڈینگی کی روک تھام کے لیے ادارہ ہذا میں تعینات اہلکاران کو محکمہ صحت عامہ کے دیگر شعبہ جات کی طرح فیلڈ ورک کی انجام دہی کے لیے سہولیات میسر نہ ہونے کے باوجود پچھلے کئی سالوں سے وہ انتہائی فرض شناسی سے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ڈاکٹر ارم گیلانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( متعدی امراض ) مظفرآباد نے اس موقع پر بتایا کہ آزادکشمیرکے مظفرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم تیزی سے جاری کی جائے گی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اس موقع پر بتایا کہ ڈینگی کے چند حفاظتی تدابیرمیں صاف پانی جمع ہونے والے برتن مثلاً گھڑے ، ڈرم، ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھنا،کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگوانا،گھروں کے ارد گرد چھتوں ،پودوں، گملوں ، پرانے برتنوں اور ٹائروں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دینا شامل ہیں۔متعدی امراض سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ علاقہ جات کے عوام میں آگاہی پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمود حسین کیانی، غلام فریدنواز، ثاقب منور، محمد ریاض قریشی ٹیکنالوجسٹ، راجہ بدر منیر خان چیف ٹیکنیشن،سید لیاقت نقوی جونیئر ٹیکنیشن ،شیخ محمد شریف جونیئر ٹیکنیشن ، شاہجہان مغل جونیئر ٹیکنیشن،سید مبارک حسین شاہ جونیئر ٹیکنیشن ،قیوم حیدرجو نیئر ٹیکنیشن،افتخار احمد اعوان جونیئر ٹیکنیشن راجہ فاروق خان جونیئر ٹیکنیشن،راجہ طالب عزیز جونیئر ٹیکنیشن ، محمد اقبال جونیئر ٹیکنیشن ، مقبول اعوان جونیئر ٹیکنیشن ،طاہر نعیم ہاشمی جونیئر ٹیکنیشن اور دیگر نے بھی تبادلہ خیال کیا۔