مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کی تنظیم سازی کااعلان

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کی تنظیم سازی کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کی تنظیم سازی کااعلان ،ایم ایس ایف مسٹ یونیورسٹی کے نومنتخب صدر حمزہ عباسی ، حنان مرزا سیکرٹری جنرل ، جہد جرال چیئرمین مجلس عاملہ ، خبیب شہاب سینئر نائب صدر ذکی گردیزی آرگنائزیشن ، عدیل احمد ڈپٹی آرگنائزیشن ، سجاعت علی سیکرٹری اطلاعات ، ابراہیم منصور چیئرمین سٹڈی سرکل ، ذیشان اظہر سیکرٹری مالیات اور ممبران مجلس عاملہ محسن علی عباسی ، عثمان سید ، سفیان عباسی شامل ہیں ، چیئرمین طلباء ونگ سردار انور عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ نومنتخب تنظیم مجاہدا ول سردار عبدالقیوم خان اور رئیس الحرار چوہدری غلام عباس مرحوم کے نظریات طلباء تک پہنچائے اور قائد کشمیر سردارعتیق احمد خان مسلم کانفرنس کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ ریاستی تشخص کو قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار اداکررہے ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ایم ایس ایف کی اولین ترجیح ہے ۔