زمین پرقبضے سے منع کرنے پر ملزمان نے ایک شخص کوٹریکٹرچڑھا کرزخمی کردیا

زمین پرقبضے سے منع کرنے پر ملزمان نے ایک شخص کوٹریکٹرچڑھا کرزخمی کردیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)مدعی خلیل احمد ولد منیر اختر سکنہ سہوٹ بدہال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں چار ماہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا ہوں۔گزشتہ روز ساڑھے بارہ بجے رات اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ مجھے باہر زمینوں پر ٹریکٹر چلنے کی آواز آئی جس سے میں اپنے والد منیر اختر ، چچا زادبھائی عبدالمجید اور میرے چچا محمد جہانگیر اٹھ گئے اور باہر جا کر کھیتوں میں دیکھا تو عمران ہماری زمین پر ٹریکٹر چلا کر قبضہ کر رہا تھا،اس کے ساتھ اس کا بھائی اکرام مسلح پستول اور فقیر مسلح پسٹل ایک طرف کھڑے تھے۔ہم نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ باز نہ آئے جس پر ہم نے ٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کی تو عمران نے سیدھا ٹریکٹر ہم پر چڑا دیا ،میں ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جس سے میرے ایک ٹانگ زخمی ہو گئی پھر عمران نے کوئی چیز اٹھا کر ماری جو مجھے دائیں ہاتھ پر لگی ،میرے چچا زاد بھائی عبدالمجید اور میرے والد نے چھڑانے کی کوشش کی تو اکرام نے پسٹل 30 بور سے سیدھے تین عدد فائر ہم پر کئے جو ہم خوش قسمتی سے بچ گئے۔انہوں نے ہم پر تشدد کر کے ناحق مضروب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر