راستہ کھلوانے پر ملزمان ہمیں ہراساں کررہے ہیں،کامران ظفر

راستہ کھلوانے پر ملزمان ہمیں ہراساں کررہے ہیں،کامران ظفر

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کامران ظفر سکنہ کلر بدہال نے پولیس کو بیان دیا کہ ہمارے پورے محلے کا پانی سرکاری راستہ جو کہ پختہ گلی کی شکل میں ہے سے گزرتا ہے جو کہ آگے اسی خسرہ سے ہوتا ہوا نالہ کانسی میں چلا جاتا ہے۔راستے کا ریکارڈ محکمہ مال کے پاس موجود ہے۔ناصر،یاسر،نعیم پسران محمد بنارس نے راستہ بند کر دیا تھا ہم نے ایم سی کلر سیداں کو درخواست دی جنہوں نے سرکاری راستہ واگزار کروادیا۔راستہ چونکہ غیر قانونی طور پر بند کیا گیا تھا راستہ کھل جانے کی رنجش پر ملزمان نے ہمیں ہراساں کرنے کیلئے مختلف نوعیت کے جھوٹے مقدمات درج کروادہئے۔دوران مقدمہ انہوں نے راستہ بند کر دیا اور موقع کا ملاحظہ کرنے کیلئے کمیشن مقرر کیا گیا تو ملزمان نے راستہ کھول دیا،اس کے بعد ملزمان کے دائر کردہ تمام جھوٹے مقدمات بھی خارج ہو گئے۔مقدمات خارج ہونے کے بعد ملزمان محمد رمضان ،نعیم،یاسر ،ناصر پسران محمد بنارس نے اسی جگہ سے پھر راستہ بند کر دیا۔ظفر محمود کے گھر کے سامنے سرکاری راستہ پر مین گیٹ کے سامنے کافی مقدار میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے مین گیٹ سے گھر میں داخلہ بھی بند ہو گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...