آج پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرے میں پی ٹی یو جہلم شرکت کریگی،چوہدری افضال

آج پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرے میں پی ٹی یو جہلم شرکت کریگی،چوہدری افضال

جہلم(نامہ نگار) PTUجہلم کی آج کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے میڈیا سیکرٹری چوہدری افضال گجر کے مطابق آج 17اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ محاذ اساتذہ کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہر ہ کی قیادت ملک بھر کی نمائندہ تنظیموں کے صدور اور نمائندے کریں گے۔ میڈیا سیکرٹری کے مطابق جہلم سے بھی چیئر مین اشفاق حیدر، سرپرست امجد فاروق گوندل، صدر راشد چوہدر،ی دینہ سے چوہدری فیاض حیدر اور دیگر کی زیر قیادت ایک بڑا قافلہ اس مظاہرہ میں شرکت کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...