مظفرآباد،طوفانی بارش،لینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بند

مظفرآباد،طوفانی بارش،لینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بند

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر میں طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ،ندی نالون سمیت دریاؤں میں طغیانی ،بجلی اور ٹیلی فون کا نظام متاثر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں اور شاہراہ نیلم و جہلم بھی متاثر ہو گئی ۔طوفانی بارش کے دوران بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...