جسٹس اعجاز الحسن کے گھر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،اکبرخان تنولی

جسٹس اعجاز الحسن کے گھر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،اکبرخان تنولی

حسن ابدال (نمائندہ پاکستان )جسٹس اعجاز الحسن کے گھر فائرنگ کرنے کے بزدلانہ واقعہ کا حکومت فوری نوٹس لے اور مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرے ۔ عدلیہ مخالف قوتیں سسلین مافیا کاروپ دھار چکی ہیں جن کا قلع قمع کیا جانا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف اور امیدوار برائے حلقہ پی پی 3اکبر خان تنولی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ کیس کے نگران جج جناب جسٹس اعجاز الحسن کے گھر کے باہر دو دفعہ فائرنگ کا واقعہ باعث تشویش ہے ۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ فوج اور عدلیہ کے خلاف پراگسی وار شروع کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں ۔ حکومت پنجاب سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی بجائے مجرموں کو سامنے لائے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے میں اپنا کردار ادا کرئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر