قومی منافع بخش ادارہ سوئی گیس کا بٹوارہ منظورنہیں،شہزادہ اقبال

قومی منافع بخش ادارہ سوئی گیس کا بٹوارہ منظورنہیں،شہزادہ اقبال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی منافع بخش ادارہ سوئی گیس کا بٹوارہ نا منظور نا منظور۔سوئی نادرن گیس بلا شبہ ایک انتہائی منافع بخش ادارہ ہے جو کہ سالانہ تقریبا12ارب روپے منافع حاصل کر رہا ہے ۔جبکہ اس قومی ادارے کو پانچ مختلف حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جو کہ قطعی طور پر اس ادارہ کے حق میں بہتر نہیں ہے۔اس سلسلہ میں ادارہ کی تقسیم کے خلاف صدر یونینCBAشہزادہ اقبال رضا اور سیکرٹری جنرل عبدالرشید آفریدی اور تمام عہدیداران کے مشترکہ اعلانیہ کے مطابق آج پورے پاکستان میں سوئی گیس ملازمین نے احتجاج جاری کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت اس ادارہ کا بٹوارہ منظور نہیں کرینگے۔اور بٹوارے کا فیصلہ واپس لیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔چکوال سوئی گیس ایریا کے جوائنٹ برانچ سیکرٹری محمد ظہور السلام نے پریس ریلیز میں بتا کرتے ہوئے اپنے تمام تنظیمی عہدیداران اور سب ریجنل آفس چکوال کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس بندر بانٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر