نجی شعبوں نے چکوال میں تعلیمی انقلاب برپاکیا،تنویر اسلم سیتھی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے پیر کے روز بتایا کہ پرائیویٹ شعبے نے ضلع چکوال میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے اور اب پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی بھی حالت بہتر ہوگئی ہے اور اس وقت سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ایک مثبت مقابلے کا رجحان ہے جس سے ضلع چکوال کا شرح خواندگی حیرت انگیز طور پر پورے پنجاب کے دیگر اضلاع کے مطابلے میں سب زیا دہ ہے جبکہ اس موقع پر امیر محمد خان ٹمن، چوہدری ارشد بکھاری کلاں، چیئرمین چوہدری عرفان حیدر، حاجی پرویز، چیئرمین راجہ محمد اشفاق اور چیئرمین ملک ظفرا قبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جس میں آمنہ اشرف، علی ہمدان اور مریم بی بی شامل ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ردا فاطمہ اور مریم بی بی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر پرنسپل میڈم رباب شوکت بھی موجود تھیں۔