کلرسیداں،ٹریفک حادثے میں شدید زخمی امام مسجد چل بسا

کلرسیداں،ٹریفک حادثے میں شدید زخمی امام مسجد چل بسا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ کلر سیداں کے نواحی لونی سلیال میں واقع ایک جامع مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔جمعہ کے روز حافظ محمد فاروق اپنی موٹر سائیکل پر کلر سیداں کی جانب آ رہے تھے کہ چوآ روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ چار یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد پیر کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔نماز جنازہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے مشیر و رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی،چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری،ارکان ایم سی کلر سیداں شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر بیگ،لیگی رہنما شیخ ندیم احمد سمیت سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔متوفی نے بیوہ سمیت پانچ بچے سوگوار چھوڑے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...