پلیٹ سے پل لگاکر آمدورفت کی سہولیات دی جائیں،اہلیان علاقہ کامطالبہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ) سماں بانڈی ‘ پاجگراں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پلیٹ سے پل لگا کر رسل ورسائل کی سہولیات دی جائیں ۔ ان خیالات کاا ظہار محمد فیاص ‘محمد ایاز وعوام علاقہ پاجگراں نے وزیراعظم آزادکشمیر ‘وزیر تعلیم کالجز و ایم سی ڈپی ‘چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پل نہ ہونے کے باعث زیرتعلیم بچوں کو سکول جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کو بھی شہر کی طرف جانے کیلئے سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پلیٹ اور پاجگراں سماں بانڈی کے درمیان پل نصب کیا جائے تاکہ سفر کی سہولیات مل سکیں۔