معصوم آصفہ سے بداخلاقی،قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن

معصوم آصفہ سے بداخلاقی،قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں معصوم آصفہ سے بداخلاقی اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اقوام متحدہ نے بھی اس حوالے سے چپ کا روزہ توڑا ہے ۔کشمیر میں ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور میڈیا بھی خاموش ہے ۔معصوم آصفہ پر ہونے والے ظلم کیخلاف بھارت بھر سے بھی موثر آواز بلند ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔بھارت نے جو سفاکانہ اور وحشیانہ عمل کشمیریوں کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے اس کو بے نقاب کرنا چاہیے ۔کشمیر میں جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان مظالم پر دنیا خاموش ہے کیوں کہ ان کے ہاں خون مسلم کی کوئی قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر